میر واعظ عمر فاروق کو دوبارہ نظر بند کردیا گیا،نظر بندی پر کشمیری نوجوانوں کا احتجاج
سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) حریت رہنماءمیر واعظ عمر فاروق کو دوبارہ نظر بند کردیا گیا ہے،ان کی نظربندی کے خلاف کشمیری نوجوانوں نے بھر پور احتجاج کیا۔
وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے نہری منصوبے کا افتتاح کر دیا
تفصیلات کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کی گزشتہ روز ہی نظربندی ختم کی گئی تھی،وہ خواجہ بہاوالدین احمد نقشبند کے عرس کی تیاری کررہے تھے جس دوران ان کو دوبارہ نظر بند کردیا گیا ہے۔ حریت رہنماوں کا کہنا تھا کہ بھارت غیر حقیقت پسندانہ رویہ ترک کرے، کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کیلیے موثراور سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔بھارتی حکومت کوہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے فائدہ اٹھانا چاہیے،کانفرنس معطل شدہ جامع مذاکرات کو پٹڑی پر لانے کا بھی سنہری موقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس دونوں ملکوں کے لئے اعتماد سازی کی بحالی کا سنہری موقع ہے۔