ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے مشیر خارجہ سرتاج عزیزامرتسر پہنچ گئے ، وزیراعظم مودی سے ملاقات کا امکان

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے مشیر خارجہ سرتاج عزیزامرتسر پہنچ گئے ، ...
ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے مشیر خارجہ سرتاج عزیزامرتسر پہنچ گئے ، وزیراعظم مودی سے ملاقات کا امکان

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز امرتسر پہنچ گئے ہیں،بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات کا امکان ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز امرتسر پہنچ گئے ہیں،بھارت روانہ ہونے والے وفد میں وزارت خارجہ کے حکام بھی شامل ہیں،مشیر خارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے امرتسر پہنچے ہیں،پاکستانی وفد نے کل روانہ ہونا تھا لیکن موسم کی خرابی کے پیش نظر آج روانہ ہوگئے ہیں۔

’اوئے کچھ کر گزر‘ پاکستان کی پہلی آن لائن فلم

مشیر خارجہ کانفرنس میں شرکت کے علاوہ مختلف رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سائیڈ لائن پر بھارتی حکام سے ملاقاتیں ہوسکتی ہیں۔

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغانستان میں امن عمل اوراستحکام پر بات ہو گی، مشیر خارجہ کل ہونیوالی ہارٹ آف ایشیاکانفرنس میں پاکستان کی نمایندگی کرینگے، مشیر خارجہ آج رات بھارتی وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت بھی کریں گے،عشائیے کے موقع پر مشیر خارجہ کی بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کا امکان ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...