نیو یارک میں پہلے پاکستان فلم فیسٹیول کا آغاز ، فنکاروں نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے

نیو یارک میں پہلے پاکستان فلم فیسٹیول کا آغاز ، فنکاروں نے ریڈ کارپٹ پر خوب ...
نیو یارک میں پہلے پاکستان فلم فیسٹیول کا آغاز ، فنکاروں نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے

  


نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر نیو یارک میں پہلے پاکستان فلم فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پاکستانی اداکاروں نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے ۔

تفصیلات کے مطابق پہلے پاکستان فلم فیسٹیول کیلئے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں شاندار ریڈ کارپٹ کی تقریب کا آغاز ہوا جس میں اداکاروں کے علاوہ پاکستان کی کئی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔ پاکستانی اداکاروں ماہرہ خان، ماورا حسین، مہرین جبار، صبا قمر، صنم سعید، طوبیٰ صدیقی، وجاہت رو¿ف، یاسر حسین، شہریار منور، عاصم رضا، عدیل حسین،نبیل قریشی اور جرجیز سعید نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔.

اداکارہ صبا قمر  اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں

پاکستان فلم فیسٹیول کی دو روزہ تقریب کے مہمان خصوصی اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جان ایلیاسن نے تقریب کے منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس طرح کے ایونٹس دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لاسکتے ہیں۔آرٹ، فلمیں اور موسیقی ممالک کے درمیان مخالفت ختم کرنے میں اہم کردار انجام دے سکتے ہیں، اور امن کو فروغ کرنے کا بہتر ذریعہ ہیں، انہوں نے پاکستانی فنکاروں کو کہا کہ وہ پاکستان کو فتح کرچکے ہیں اب نیویارک کو بھی فتح کرلیں گے۔

اداکارہ ماہرہ خان کا فوٹو گرافرز کیلئے خصوصی پوز

فیسٹیول منعقد کرانے والی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ان فلموں کے ذریعے پاکستان کے مثبت امیج کو پیش کیا جائے گا۔

اس فیسٹیول میں پاکستان کی کامیاب فلموں کی نمائش کی جائے گی جن میں دوبارہ پھر سے، لاہور سے آگے، ایکٹر ان لا،ماہ میر، تین بہادر،دختر،ڈانس کہانی اورہو من جہاں شامل ہیں۔

دائیں سے بائیں: اداکار عدیل حسین، ماورہ حسین اور صبا قمر ساتھی فنکاروں کے ہمراہ 

مزید : تفریح


loading...