دو روز قبل طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیگمات نے باقی زندگی کے بارے میں سب سے بڑا فیصلہ کرلیا، اب تمام خواتین مل کر اکٹھے۔۔۔

دو روز قبل طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیگمات نے ...
دو روز قبل طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیگمات نے باقی زندگی کے بارے میں سب سے بڑا فیصلہ کرلیا، اب تمام خواتین مل کر اکٹھے۔۔۔

  


برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک)دو روز قبل کولمبیا میں طیارہ تباہ ہونے سے برازیل کے فٹ بالرز ہلاک ہو گئے۔ ان کی ناگہانی موت کے سوگ میں ڈوبی ہوئی ان کی بیگمات نے اپنی باقی زندگی کے بارے میں اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق تمام آنجہانی کھلاڑیوں کی بیویوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کا دکھ ایک جیسا ہے، لہٰذا اپنے دکھ کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنے کے لیے باقی کی تمام زندگی ایک ہی جگہ اکٹھے گزاریں گی۔“

تباہ ہونے والے کھلاڑیوں کے ہوائی جہاز کا پائلٹ دراصل کون تھا اور اس کا باپ کیا کرتا تھا؟ جان کر آپ بھی قسمت پر دنگ رہ جائیں گے

ٹیم کے 36سالہ آنجہانی مڈفیلڈر کلیبر سنتانا کی بیوی روزاینجیلا لوریرو کا کہنا تھا کہ ”ہماری شادی کو 15سال ہو گئے تھے، ہمارے دو بیٹے ہیں جو واقعے کے دن سے اب تک رو رہے ہیں اور اپنے باپ کے متعلق پوچھ رہے ہیں۔ کلیبر ہی ہمارا سب کچھ تھا۔ یہی حال باقی کھلاڑیوں کی بیواﺅں کا بھی ہے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ ہمارا مستقبل کیا ہو گا لیکن ہم سب نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم مل کر اس بدقسمتی کا سامنا کریں گی۔ ہم میں سے بعض نے پہلے ہی ایک گھر میں اکٹھا رہنا شروع کر دیا ہے اور باقی بھی جلد اس گھر میں چلی جائیں گی۔ ہم ہر روز ایک دوسرے سے ملیں گی اور اپنا درد بانٹیں گی۔ہمارے بچے بھی شاید اس ماحول میں جا کر اس صدمے سے کسی حد تک باہر نکل آئیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...