کراچی میں پی آئی بی پولیس چوکی پر دستی بم حملہ ، نا معلوم افراد بم پھینک کر فرار

کراچی میں پی آئی بی پولیس چوکی پر دستی بم حملہ ، نا معلوم افراد بم پھینک کر ...
کراچی میں پی آئی بی پولیس چوکی پر دستی بم حملہ ، نا معلوم افراد بم پھینک کر فرار

  


کراچی(مانیٹرنگ دیسک) کراچی میں پی آئی بی پولیس چوکی پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کرفرارہو گئے،دستی بم پھٹ نہ سکا جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

بولرز نے نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کا فائدہ نہیں اٹھایا ، ٹیم بیٹنگ اور بولنگ دونوں فیل ہوئی :محمد آصف

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ دو ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے جنھوں نے دستی بم پولیس چوکی کے اندر پھینکا لیکن دستی بم پھٹ نہ سکا جس کے بعدملزمان نے فرار ہوتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ پولیس نے فوری طور پربم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیاتھا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے حملہ منشیات فروشوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : کراچی


loading...