اعلیٰ عدلیہ پر اعتماد ہے، فیصلوں کا احترام کرتے ہیں:پرویز خٹک

اعلیٰ عدلیہ پر اعتماد ہے، فیصلوں کا احترام کرتے ہیں:پرویز خٹک
اعلیٰ عدلیہ پر اعتماد ہے، فیصلوں کا احترام کرتے ہیں:پرویز خٹک

  


نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے اور عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں ہم نے نواز شریف پر الزام نہیں لگایا محض لندن میں اربوں روپے کے خریدے گئے فلیٹس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، اگر کوئی کرپشن ثابت کر دے تو سیاست سے دستبردار ہوجاو¿ں گا۔

مردم شماری کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فوری طور پر مردم شماری کرانے کا مطالبہ کیا نہ کہ فوج کی نگرانی میں مردم شماری کرانے کا مطالبہ کیاہے، اے این پی کی قیادت اپنے گریبان میں جھانکیں،پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اعلیٰ عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے اورعدلیہ کے فیصلوںکا احترام کرتے ہیں۔

مزید : پشاور


loading...