انٹرنیٹ پر خریدے جانے والے پرانے کیمرے میں خاتون کو اپنی شادی کی 40 سال پرانی تصاویر مل گئیں، لیکن دولہا کے ساتھ پھر کیا ہوا تھا؟ ایسا اتفاق کہ دنیا حیران رہ گئی

انٹرنیٹ پر خریدے جانے والے پرانے کیمرے میں خاتون کو اپنی شادی کی 40 سال پرانی ...
انٹرنیٹ پر خریدے جانے والے پرانے کیمرے میں خاتون کو اپنی شادی کی 40 سال پرانی تصاویر مل گئیں، لیکن دولہا کے ساتھ پھر کیا ہوا تھا؟ ایسا اتفاق کہ دنیا حیران رہ گئی

  


لندن (نیوز ڈیسک) پرانے وقت کے کیمروں پر بنائی گئی تصاویر کو ڈویلپ کروانے میں کچھ وقت لگتا تھا اور تصاویر بنوانے والوں کو انہیں دیکھنے کے لئے کچھ نہ کچھ انتظار کی زحمت ضرور اٹھانا پڑتی تھی۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی کیتھی بریمنر کی شادی کے موقع پر بھی پرانی طرز کے کیمرے سے تصاویر بنائی گئیں تو وہ اور ان کے عزیز و اقارب انہیں دیکھنے کو بے تاب تھے مگر بدقسمتی سے کیمرہ کھوگیا، اور جب ملا تو کیتھی کی شادی کو 40 سال اور طلاق کو 34سال ہو چکے تھے۔ کیتھی کے لئے یہ واقعہ بیک وقت خوشگوار اور انتہائی اداس کردینے والا ثابت ہوا۔

”مجھے میرے کلاس فیلو نے یہ ہیرے کی انگوٹھی دیتے ہوئے شادی کا پیغام دیا ہے“ بیٹی کا یہ جملہ سنتے ہی والدین کے پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ ۔۔۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ہوا کچھ یوںکہ 1974ءمیں گم ہونے والا کیمرہ حال ہی میں آن لائن خرید و فروخت کی ویب سائٹ ای بے پر فروخت کے لئے پیش کردیاگیا۔ اسے خریدنے والا ایلکس گیلمینو نامی نوجوان یہ دیکھ کر حیران ہوا کہ اس کے اندر اب بھی فلم موجود تھی۔ اس نے یہ فلم ڈویلپ کرائی تو پتہ چلا کہ یہ کسی کی شادی کی تصاویر تھیں۔ ایلکس نے بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کردیا اور اپیل کی کہ جو کوئی بھی ان تصاویر میں موجود عروسی جوڑے کو پہچان سکتا ہو وہ انہیں اس کے بارے میں ضرور خبر کرے۔ اتفاق سے یہ تصاویر کیتھی کے بھائی نے بھی دیکھ لیں اور اپنی بہن اور باقی افراد کو پہچان لیا۔ انہوں نے ایلکس سے رابطہ کیا اور یوں 40 سال قبل بنائی گئی شادی کی تصاویر بالآخر کیتھی تک پہنچ گئیں۔

’اوئے کچھ کر گزر‘ پاکستان کی پہلی آن لائن فلم

کیتھی کا کہنا تھا کہ تصاویر دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے کیونکہ ان میں موجود متعدد افراد اب دنیا میں نہیں رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تصاویر اس حوالے سے بھی انہیں اداس کرگئیں کہ ان کی شادی محض 6سال چل سکی، اور یوں اس کی تصاویر ملنے سے 34 سال قبل ہی انہیں طلاق ہو چکی تھی۔ انہوں نے پرانی یادوں سے بھرپور تصویر ملنے پر ایلکس نامی نوجوان کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...