ہم ملک چھوڑ کر باہر جاسکتے تھے، ہمیں اپنے لیے نہیں عوام کیلیے کچھ کرنے کا عزم ہے:وسیم اختر

ہم ملک چھوڑ کر باہر جاسکتے تھے، ہمیں اپنے لیے نہیں عوام کیلیے کچھ کرنے کا عزم ...
ہم ملک چھوڑ کر باہر جاسکتے تھے، ہمیں اپنے لیے نہیں عوام کیلیے کچھ کرنے کا عزم ہے:وسیم اختر

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہم ملک چھوڑ کر باہر جاسکتے تھے لیکن ہمیں اپنے لیے نہیں عوام کے لئے کچھ کرنے کا عزم ہے، عوام نے ہمیں جو ذمے داریاں دی ہیں انہیں پورا کرنا ہے ۔

پاکستان ٹیم میں ہمیشہ اوپننگ کا مسئلہ رہا، اوپننگ وہ کرے جس نے ہمیشہ اوپننگ کی ہو: سلمان بٹ

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کا یاسین آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ساری سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، میرے حصے میں ہمیشہ مشکلات آئی ہیں لیکن میں ہر مرحلے میں سرخرو ہوا ہوں۔جیل میں بھی اپنے اسیر ساتھیوں سے ملا ہوں اور ان کا دکھ سن کر ہم اپنے مسئلے بھول گئے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ جیل میں ہمارے 8سو ساتھی ہیں جوکئی کئی سالوں سے قید ہیں ۔جیل میں قید بہت سے ساتھیوں کے والد کا انتقال ہوامگر کارکنوں نے اپنے دکھوں پر صبر کیااور وہ مشکلات میں بھی پر عزم ہیں۔

مزید : کراچی


loading...