ایران نے سعودی عرب کو نشانہ بنا ڈالا، ایسی جگہ پروار کردیا کہ سعودی حکومت میں افراتفری پھیل گئی

ایران نے سعودی عرب کو نشانہ بنا ڈالا، ایسی جگہ پروار کردیا کہ سعودی حکومت میں ...
ایران نے سعودی عرب کو نشانہ بنا ڈالا، ایسی جگہ پروار کردیا کہ سعودی حکومت میں افراتفری پھیل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مختلف سرکاری شعبہ جات کے کمپیوٹر نیٹ ورکس پر ہونے والے حملوں کا دائرہ ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ وسیع ثابت ہوا ہے۔ پہلے ایوی ایشن کے شعبے کے نیٹ ورکس متاثر ہونے کی خبر آئی اور اب یہ بتایا جارہا ہے کہ سعودی مرکزی بینک کا کمپیوٹر نیٹ ورک بھی نشانہ بن چکا ہے۔

’صدام حسین ابھی بھی زندہ ہے اور اس کام کی تیاری کررہا ہے‘ صدام حسین کے قریبی دوست نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا، کس ملک میں موجود ہے؟ جان کر دنیا کی نیندیں اُڑگئیں
بلوم برگ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 8سرکاری محکموں کے کمپیوٹر نیٹ ورک اس سائبر حملے میں متاثر ہوئے ہیں۔ سعودی نیٹ ورکس پر حملہ آور ہونے والے وائرس ”شمعون“ کے بارے میں کی گئی ابتدائی تحقیقات کے بعد دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسے ایران سے لانچ کیا گیا، تاہم تاحال اس بارے میں کوئی حتمی شواہد یا رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ ذرائع کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور حتمی ذمہ داری کسی اور سمت بھی منتقل ہوسکتی ہے۔

سعودی بادشاہ نے غیرملکیوں کیلئے سب سے اہم شخص کو تبدیل کردیا
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس سائبر حملے میں ملک کے اہم ترین شعبوں، جن میں ٹرانسپورٹ اورمالیات بھی شامل ہیں، کو مفلوج کرنے کی کوشش کی گئی۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس حملے کے اثرات ابھی ختم نہیں ہوئے اور آنے والے دنوں میں مزید مسائل اور نقصانات دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔
بلوم برگ ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایران پر لگنے والے الزامات کے حوالے سے ایرانی حکام سے متعدد بار رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ سعودی وزارت داخلہ نے بھی مرکزی بینک کے کمپیوٹر نیٹ ورک پر ہونے والے سائبر حملے سے متعلق کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

مزید :

عرب دنیا -