جہانگیر بدر بڑے سیاستدان تھے ، انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکے گا: مصطفی کمال

جہانگیر بدر بڑے سیاستدان تھے ، انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ...
جہانگیر بدر بڑے سیاستدان تھے ، انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکے گا: مصطفی کمال

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جہانگیر بدر بہت بڑے سیاستدان تھے ، انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکے گا-

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی ) کے چیئرمین مصطفی کمال نے پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما جہانگیر بدر کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے، انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ،تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جہانگیر بدر بہت بڑے سیاستدان تھے ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکے گا،سینیٹر بننے کے بعد میرا جہانگیر بدر سے 6 ماہ کا سیاسی رشتہ رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی جہانگیربد رکی مغفرت فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

مزید : لاہور


loading...