کمان کی تبدیلی کے بعد کراچی آپریشن تیز، شرجیل میمن سمیت دیگر لوگوں کے ریڈ وارنٹ جاری ہونے والے ہیں: ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ

کمان کی تبدیلی کے بعد کراچی آپریشن تیز، شرجیل میمن سمیت دیگر لوگوں کے ریڈ ...
کمان کی تبدیلی کے بعد کراچی آپریشن تیز، شرجیل میمن سمیت دیگر لوگوں کے ریڈ وارنٹ جاری ہونے والے ہیں: ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج میں کمان کی تبدیلی کے بعد کراچی آپریشن میں تیزی آئے گی، شرجیل میمن سمیت دیگر اہم لوگوں کے ریڈ وارنٹ جاری ہونے والے ہیں۔ رحمان بھولا کو گرفتار کرکے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی بول کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ فوج میں کمان کی تبدیلی کے بعد کراچی آپریشن مزید تیز ترین ہوگا۔ سہولت کاروں کا نمبر آگیا ہے اور اب بیانات کے ذریعے نہیں بلکہ ایکشن سے پیغام جائے گا ، جو بھی زیادہ بولے گا اسے غڑپ کرکے پکڑ لیا جائے گا۔ رحمان بھولا کی گرفتاری سے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ اب اگلا نمبر ان کا ہوگا۔

’صدام حسین ابھی بھی زندہ ہے اور اس کام کی تیاری کررہا ہے‘ صدام حسین کے قریبی دوست نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا، کس ملک میں موجود ہے؟ جان کر دنیا کی نیندیں اُڑگئیں

انہوں نے کہا کہ انور مجید، شرجیل میمن سمیت دیگر اہم لوگوں کے ریڈ وارنٹ جاری ہونے والے ہیں۔ اس سے پہلے کہ ان کے ریڈ وارنٹ جاری ہوں ان لوگوں کو پاکستان واپس آجانا چاہیے۔ جب شرجیل میمن سے تحقیقات ہوں گی تو وہ میڈیا کو بھی بے نقاب کریں گے اور بتائیں گے کہ کس کو کس طرح پیسے گئے ہیں۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ بلدیہ فیکٹری میں 5 بج کر 20 منٹ پر آگ لگی جبکہ شام پانچ بے دو خواتین آئیں اور انہوں نے پوچا لگا کر اس بات کی تسلی کی کہ فرش پر واقعی کیمیکل موجود ہے جس کے بعد منیجر منصور نے دروازے بند کرو ا کر آگ لگائی اور 250 لوگوں کو زندہ جلادیا گیا۔ سانحہ بلدیہ میں ڈھائی سو لوگوں کو زندہ جلانے والے ، ان کے پیسے لینے والے اور لواحقین سے پیسے ہڑپ کرنے والے لوگوں کو کراچی نمائش چورنگی پر لٹکانا چاہیے اور مجھے یقین ہے کہ میں ان تمام لوگوں کو اپنی زندگی میں ہی نشان عبرت بنتے دیکھوں گا۔

مزید : کراچی


loading...