مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے ایران نے پاکستان اور بھارت کو پیشکش کردی

مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے ایران نے پاکستان اور بھارت کو پیشکش کردی
مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے ایران نے پاکستان اور بھارت کو پیشکش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

امرتسر(مانیٹرنگ ڈیسک)مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے ایران نے پاکستان اور بھارت کو پیشکش کردی ہے۔
پاکستان برسوں تک مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے امریکہ کی طرف دیکھتا رہا ہے،مگر ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان کے ہمسایہ اور اسلامی ملک ایران نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے ایران نے پاکستان اور بھارت کو پیشکش کی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کےساتھ بہترین تعلقات ہیں،اگرپاکستان اوربھارت چاہیں تومسئلہ کشمیرپر مصالحت کےلیے تیارہیں۔
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات میں مضبوطی چاہتا ہے،ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک مضبوط ہیں یہی خطے کے امن کیلئے بہتر ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایران نہیں چاہتا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کا بندھن ٹوٹے،ہم دونوں ممالک کی بہتری چاہتے ہیں،اگر اس کیلئے ایران کی مدد کی ضرورت ہے تو ہم تیا ر ہیں۔

’اوئے کچھ کر گزر‘ پاکستان کی پہلی آن لائن فلم
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان،ایران اور بھارت تینوں ممالک کے عالمی جمہوریت کے حوالے سے ملتے جلتے خیالات ہیں،مجھے امید ہے کہ ایران کے بہترین دوست ممالک بھارت اور پاکستان اپنے تعلقات میں بہتری لائیں گے۔