پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے پاکستانی صحافی کے ساتھ بھارت میں ایسا خوفناک سلوک کہ آپ کے منہ سے نکلے گا ”غدار کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے“

پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے پاکستانی صحافی کے ساتھ بھارت میں ایسا خوفناک ...
پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے پاکستانی صحافی کے ساتھ بھارت میں ایسا خوفناک سلوک کہ آپ کے منہ سے نکلے گا ”غدار کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے“

  


چندی گڑھ (نیوز ڈیسک) پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے اور کئی سال پہلے پاکستان چھوڑ کر کینیڈا کے بل میں چھپ جانے والے صحافی طارق فتح کے ساتھ بھارتی پنجاب میں طلبہ نے ایسا سلوک کیا ہے کہ آپ بھی کہیں گے کہ ملک دشمنوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے۔

بھارتی ویب سائٹ ”جنتا کے رپورٹر“ کے مطابق طارق فتح کو بھارتی پنجاب یونیورسٹی میں بلوچستان کے حوالے سے ٹیڈ ایکس لیکچر دینے کیلئے مدعو کیا گیا تھا کہ اسی دوران اس نے انتہائی گری ہوئی حرکت کردی اور طلبہ کے زیر عتاب آگیا۔ طارق فتح نے اپنے اندر چھپی ہوئی پاکستان دشمنی کا اظہار کرتے ہوئے ایک سکھ طالبعلم کو ’خالصتانی‘ اور ایک کشمیری طالبعلم کو ’ دہشتگرد‘ کہہ کر مخاطب کیا جس کے بعد طلبہ کا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا اور نام نہاد صحافی کو سبق سکھادیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارائیں کس چیز سے ڈرتی ہیں ؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

انڈین ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ایک پی ایچ ڈی سکالر گگندیپ سنگھ ڈھلوں کا کہنا تھا کہ ہم فزکس کی کینٹین میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران طارق فتح آگیا اور ہمارے ساتھ گفتگو شروع کردی۔ گفتگو کے دوران ڈیپارٹمنٹ کا لائبریرین بھی کینٹین میں آگیا جس پر تمام طلبا احتراماً کھڑے ہوگئے جو طارق فتح کو ناگوار گزرا اور کہنے لگا کہ وہ تو اپنے باپ کیلئے بھی کھڑا نہیں ہوگا۔ اس کے بعد طارق فتح نے مجھے ’ خالصتانی‘ اور میرے کشمیری دوست کو ” اوئے گوری چمڑی، تم پاکستانی دہشتگرد ہو“ کہہ کر مخاطب کیا جس کے بعد طلبہ کا پارہ چڑھ گیا اور اس شخص کی طبیعت صاف کردی۔

دو روز قبل طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیگمات نے باقی زندگی کے بارے میں سب سے بڑا فیصلہ کرلیا، اب تمام خواتین مل کر اکٹھے۔۔۔

واضح رہے کہ جس طرح اپنی عظیم ترین جد وجہد کے باعث برہان مظفر وانی شہید کشمیریو ں کا پوسٹر بوائے ہے اسی طرح اپنی وطن دشمنی ، اقلیتوں کے خلاف زہر اگلنے اور بالخصوص پاکستان سے نفرت کا اظہار کرنے کے باعث طارق فتح کو انڈیا کی ہندو دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس کا پوسٹر بوائے کہا جاتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...