بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کے خالہ زاد بھائی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کے خالہ زاد بھائی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا ...
بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کے خالہ زاد بھائی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی ڈمپل گرل اداکارہ پریتی زنٹا کے خالہ زاد بھائی نیتن چوہان نے شملہ میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔

بھارتی نجی چینل’’اے بی پی نیوز ‘‘ کے مطابق پریتی زنٹا کے خالہ زاد بھائی37 سالہ نیتن چوہان نے شملہ میں خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ہے ،پولیس کو نیتن چوہان کی گاڑی اور گھر سے دو تحریریں بھی ملی ہیں جس میں نیتن نے اپنی موت کا ذمہ دار اپنے سسرال والوں کو ٹھہرایا ہے ،پولیس نے دونوں خط فرانزک لیب میں بجھواتے ہوئے نیتن کے سسرال والوں پر خود کشی پر اکسانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ نیتن نے جس پستول سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا اسے بھی برآمد کر لیا ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ’’قاتل پستول ‘‘ کا لائسنس کس شخص کے نام پر تھا ۔

مزید :

تفریح -