مجھ پر تنقید نہیں میرا ساتھ دینا چاہیے،اختیارات نہ دیے گئے تو عدالت تک جائیں گے:وسیم اختر

مجھ پر تنقید نہیں میرا ساتھ دینا چاہیے،اختیارات نہ دیے گئے تو عدالت تک جائیں ...
مجھ پر تنقید نہیں میرا ساتھ دینا چاہیے،اختیارات نہ دیے گئے تو عدالت تک جائیں گے:وسیم اختر

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اختیارات کے معاملے میں کوشش کر رہا ہوں کہ مسئلہ حل ہوجائے،اختیارات نہ دیے گئے تو عدالت تک جائیں گے،مجھ پر تنقید نہیں بلکہ میرا ساتھ دینا چاہیے۔

مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے ایران نے پاکستان اور بھارت کو پیشکش کردی

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے پروگرام "سوال یہ ہے"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ کراچی کے مسائل کو حل کریں،کراچی کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں ،عوام نے مجھے منتخب کیا ہے۔کمشنر کراچی نے بھی ہماری مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔میرے محدود اختیارات کے بارے میں عوام کو بھی پتہ ہے،ہماری مہم کو ہر شخص سراہتا ہے ۔ہم بیرون ممالک سے ہزاروں سال پیچھے ہیں،وہاں کے میئرز کے پاس بہت طاقت ہوتی ہے جبکہ میرے اختیارات محدود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مل کر کام کرنا چاہتے ہیں،100روزہ مہم میں محدود اختیارات کے ساتھ کام کریں گے۔

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کے خالہ زاد بھائی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

انہوں نے کہا کہ میں دنیا کا واحد آدمی ہوں جس نے جیل سے الیکشن لڑا،کراچی کے لوگوں نے مجھے جیل میں رہتے ہوئے جتوادیا۔میں اس بات کااعتراف کرتا ہوں کہ کراچی اب واقعی مسائل کا ڈھیر بن چکا ہے،وزیر اعلی سندھ بھی ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں،یونیورسٹی روڈکی مرمت بھی کریں گے ۔

مزید : کراچی


loading...