سندھ میں ایک بھی پل نہیں بنایا،پیسے صرف جیبوں میں ڈالے گئے:خواجہ اظہار الحسن

سندھ میں ایک بھی پل نہیں بنایا،پیسے صرف جیبوں میں ڈالے گئے:خواجہ اظہار الحسن
سندھ میں ایک بھی پل نہیں بنایا،پیسے صرف جیبوں میں ڈالے گئے:خواجہ اظہار الحسن

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان کے رہنماءخواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ سندھ میں ایک بھی پل نہیں بنایا گیا،پیسے صرف جیبوں میں ڈالے گئے ہیں، محترمہ کے نام کی جو بھی سکیم بنائی گئی اس کا حال بھی دیکھیں۔

طویل عرصے سے علیل اردو کے شاعربیکل اتساہی بھارت میں انتقال کر گئے

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی میں جنرل ورکرزاجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میئر کام کرنا چاہتے ہیں،آپ 100 ارب کا پیکج دیں۔ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم اپنے اختیارات کا رونا نہ روئیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے پاس تمام اختیارات ہیں۔وزیر بلدیات شہر کے کچرا اٹھانے کی کمیٹی کے سربراہ ہیں،ان کو یہ سارا کچرا دکھائیں وسیم اختر کو نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب سے پہلے لیاری میں کام کریں گے،کراچی صرف کراچی والوں کا ہے کسی کے باپ کا نہیں ۔بلدیاتی انتخابات بھی سندھ حکومت نے نہیں بلکہ سپریم کورٹ نے کروائے تھے۔

مزید : کراچی


loading...