منڈی بہاؤالدین، 2موٹرسائیکلوں میں تصاد، 3افرادجاں بحق
منڈی بہاؤالدین (ڈیلی پاکستان آن لائن) منڈی بہاؤالدین میں 2موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں رات گئے مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکر ا گئیں جس کے نتیجے میں 3افراد شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ مرنے والے افراد میں میاں بیوی بھی شامل ہیں اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ مزید تحقیقا ت جاری ہیں۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں