شادی میں ہوائی فائرنگ پر ایک برس قید ہو گی ، سعودی پراسیکیوشن جنرل

شادی میں ہوائی فائرنگ پر ایک برس قید ہو گی ، سعودی پراسیکیوشن جنرل

ریاض(این این آئی)سعودی پراسیکیوشن جنرل نے کہاہے کہ شادی اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے کو ایک برس قید کی سزا ہو گی۔ غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق پراسیکیوشن جنرل کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ شادی بیاہ اور دیگر خوشی کے مواقع پر لوگ عام طور پر ہوائی فائرنگ کرتے ہیں جس سے سنگین حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں۔ خوشی کے مواقع پر کسی بھی قسم کے اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کی قطعی اجازت نہیں ہو گی۔ خلاف ورزی کا مرتکب قانون شکنی کے زمرے میں آئے گا جسے ایک برس قید کی سزا ہو گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لائسنس یافتہ کسی بھی نوعیت کے اسلحے کو عوامی مقامات پر نمائش کے لئے لانا اور اسے استعمال کرنا جرم شمار ہو گا جو افراد تقریبات میں خود یا شریک کسی واقف کار کے ذریعے ہوائی فائرنگ کا مرتکب پایا گیا وہ بھی سزا کا مستحق ہوگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر