کراچی کو پیاسا رکھنے کی مکمل ذمہ داری ایم کیو ایم پر عائد ہوتی ہے،احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں:مرتضیٰ وہاب

کراچی کو پیاسا رکھنے کی مکمل ذمہ داری ایم کیو ایم پر عائد ہوتی ہے،احتجاج کا ...
کراچی کو پیاسا رکھنے کی مکمل ذمہ داری ایم کیو ایم پر عائد ہوتی ہے،احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں:مرتضیٰ وہاب

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مشرف دور میں راج کرنے والی پارٹی کا پانی پر احتجاج ڈوب مرنے کا مقام ہے، ایم کیوایم پر کراچی کو پیاسا رکھنے کی مکمل ذمہ داری عائد ہوتی ہے، احتجاج میں مٹھی بھر افراد کی شرکت ثبوت ہے کہ ایم کیوایم کی کہانی ختم ہوگئی، کراچی والے ایم کیو ایم پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

نجی ْٹی وی کے مطابق   سندھ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نےایم کیوایم کے رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پر  کسی پر الزام عائد کرکے راہ فرار اختیار نہیں کی جاسکتی،کراچی کو پیاسا رکھنے کی مکمل ذمہ داری عائد ہوتی ہے،متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) نے کراچی پیکج کے نام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے شہریوں کے حقوق کا سودا کیا ،لہٰذا ایم کیوایم والے بتائیں کہاں ہے کراچی پیکج؟ ایم کیوایم کے میئر کراچی والوں کے گھر ڈھانے میں مصروف ہیں لیکن پیپلزپارٹی کراچی والوں کے گھر بچانے کیلئے عدالت جارہی ہے،اسی لیے اب اس طرح احتجاجوں کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک صرف پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی میں پانی کے بحران کے مسئلے کو سنجیدہ لیا اور اس کے حل کے لیے اقدامات کیے اور کون ہے جس نے اس حوالے سے کام کیا ہو؟ مردم شماری کے نتائج پر سمجھوتہ کرنے والی پارٹی منہ دکھانے کے لائق نہیں رہی، صرف پی پی پی سندھ میں مردم شماری کے نتائج کو چیلنج کررہی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -