سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے اطراف میں بلند عمارتوں کی تعمیر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے اطراف میں بلند عمارتوں کی تعمیر پر پابندی ...
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے اطراف میں بلند عمارتوں کی تعمیر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک بھر میں ائیر پورٹس کے اطراف 15 کلومیٹر کی حدود میں بلند عمارتوں کی تعمیرات پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ائیر پورٹس کے چاروں اطراف 15 کلومیٹر کی دوری تک ہر قسم کی اونچی عمارتوں کی تعمیرات کنٹرول کرنے کا فیصلہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے رولز 68 سیکشن 3 مجریہ 1994 کے تحت کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی شخص یا بلڈر عمارت تعمیر کرنا یا اس پر ممنوعہ اونچائی تک اینٹینا لگانا چاہتا ہو تو اس کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے این او سی لینا ضروری ہوگا۔

مزید :

قومی -