وزیراعظم عمران خان وضاحت دیں،اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے کیا کرنا چاہتے ہیں:سید نوید قمر
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اپنی مدت پوری کرے مگر ان سے یہ ہو نہیں پائے گا، حکومت اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے آخر کرنا کیا چاہتی ہے؟اب وزیراعظم عمران خان عوام کے سامنے وضاحت دے دیں،پی ٹی آئی ہو یا کوئی دوسری سیاسی جماعت جو بھی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے قدم بڑھائے گا پیپلز پارٹی ساتھ ضرور دے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےسید نوید قمر کا کہنا تھا کہاٹھارویں ترمیم میں اصلاحات تو لائی جا سکتی ہیں مگر اس کا خاتمہ ممکن نہیں کیونکہ یہ ملک کے فائدے کے لیے کی گئی تھی،18 ویں ترمیم کی بات کرنے والے پی ٹی آئی وزرا جواب دیں کہ اگر صوبے مضبوط نہیں ہوں گے تو ملک میں کیسے استحکام آئے گا۔سید نوید قمر نے کہا کہ سب جماعتوں اس بات سے باخوبی واقف تھیں کہ الگ صوبہ بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن وہ اور بات ہے اگر صدر عارف علوی کو سیاسی طور پر جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پر پیچھے ہٹ جائیں،تحریک انصاف ہو یا کوئی دوسری سیاسی جماعت جو بھی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے قدم بڑھائے گی پیپلز پارٹی اس کا ضرور ساتھ دے گی۔