کراچی میں انسانی ہمدردی کے تحت تجاوزات کیخلاف آپریشن روک دیا جائے،رابطہ کمیٹی مگر مچھ کےآنسو بہانا بند کرے :ڈاکٹر فار وق ستار

کراچی میں انسانی ہمدردی کے تحت تجاوزات کیخلاف آپریشن روک دیا جائے،رابطہ ...
کراچی میں انسانی ہمدردی کے تحت تجاوزات کیخلاف آپریشن روک دیا جائے،رابطہ کمیٹی مگر مچھ کےآنسو بہانا بند کرے :ڈاکٹر فار وق ستار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سیاسی رہنما فاروق ستار نے چیف جسٹس سے انسانی ہمدردی کے تحت کراچی میں تجاوزات کوروکنے کی اپیل کی ہے ، رابطہ کمیٹی ایک طرف تو وسیم اختر کو آپریشن کرنے کا مینڈیٹ دے رہی ہے اور دوسری طرف آپریشن کے خلاف پریس کانفرنس کررہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے چیف جسٹس آف پاکستا ن سے اپیل کی ہے کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کوفوری روکا جائے  جبکہ رابطہ کمیٹی مئیر کراچی وسیم اختر کو آپریشن فوری بند کرنے کے احکامات دیں، آپریشن کے نام پر عوام کے ساتھ ذیادتی کسی صورت قبول نہیں کی جائےگی،رابطہ کمیٹی مگرمچھ کے آنسو بہانا بند کرے، جن لوگوں کی جگہوں کو توڑا جا رہا ہے ان کو پہلے اس کا متبادل دیا جائے اُس کے بعد آپریشن کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان سے میں انسانی ہمدردی کے تحت اپیل کرتاہوں کہ اس آپریشن کو فوری روکا جائے ، چیف جسٹس صاحب کسی پالیسی کے تحت اقدامات کئے جائیں ، آپریشن سے تاجر برادری کا اربوں کا نقصان ہورہاہے اور لاکھو ں لوگ بیروزگار ہورہے ہیں ۔

مزید : قومی