سو روزہ ایجنڈا ہم نے خود احتسابی کے لیے بنایا تھا،تمام اہداف حاصل نہیں کر سکے:وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شاندانہ گلزار

سو روزہ ایجنڈا ہم نے خود احتسابی کے لیے بنایا تھا،تمام اہداف حاصل نہیں کر ...
سو روزہ ایجنڈا ہم نے خود احتسابی کے لیے بنایا تھا،تمام اہداف حاصل نہیں کر سکے:وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شاندانہ گلزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت  شاندانہ گلزارنے کہا ہے کہ سو روزہ ایجنڈا ہم نے خود احتسابی کے لیے بنایا تھا  تاہم ہم ان 100دنوں میں تمام ہدف حاصل نہیں کرسکے،ہم جنوبی پنجاب صوبے کے لیے سنجیدہ نہ ہوتے تو اسے اپنے ایجنڈے میں ہی شامل نہ کرتے،ہم کوئی یوٹرن نہیں لے رہے اور نہ ہی پاکستان تحریک انصاف نے کبھی کہا کہ ہم سو دن میں الگ صوبہ بنا دیں گے۔

نجی ٹی وی کےمطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت  شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ ہم جنوبی پنجاب صوبے کے لیے سنجیدہ نہ ہوتے تو اسے اپنے ایجنڈے میں ہی شامل نہ کرتے،یہ معاملہ ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے اسی لیے اس کے لیے کمیٹی اور ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے،ہم نے عوام کو کبھی جھوٹی تسلی نہیں دی کہ ہمارے لیے صورتحال بہت خوش آئند اور پر سکون ہے، ہم پہلے سن سے بول رہے ہیں کہ ابھی ہم پر مشکل وقت ہے۔اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری  شاندانہ گلزار کا کہنا تھاکہ بعض مرتبہ ماضی کو ساتھ لے کر آگے چلنا پڑتا ہے، اگر پہلے بنائے گئے کسی قانون میں ترمیم یا اصلاحات کی بات کی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں، سو روزہ ایجنڈا ہم نے خود احتسابی کے لیے بنایا تھا  تاہم ہم ان 100دنوں میں تمام ہدف حاصل نہیں کرسکے۔