والو نے 16582گاڑیاں واپس منگوالیں

والو نے 16582گاڑیاں واپس منگوالیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)والو نے 16582گاڑیاں واپس منگوالی ہیں۔ان گاڑیوں کے سوفٹ وئیر میں کچھ نقائص پائے گئے تھے ۔جو گاڑیاں منگوائی گئیں ہیں ۔ان میں ایکس سی 90،ایس 90،وی 90سی سی اور ایکس سی 40شامل ہیں ۔ان گاڑیوں کو واپس منگوانے سے درآمد اور ملک میں تیار کی گئی گاڑیوں پر اثر پڑے گا۔ یہ گاڑیاں 2016اور 2018کے درمیان تیار کی گئیں تھیں ۔گاڑیوں کے سافٹ وئیر میں نقائص کی وجہ سے گاڑیوں کی پوزیشن پر اثر پڑ رہا تھا اور وہ ایمرجنسی کے دوران صیح صورتحال پیش نہیں کر رہی تھیں۔ چین میں والو گاڑیاں تیار کرنے والے والو آٹو موبائل سیلز شنگھائی کمپنی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ وہ یہ نقائص بلا معاوضہ درست کر دے گی۔

مزید :

عالمی منظر -