یمن امریکیوں کی آنکھوں میں کانٹا بن کر کھٹک رہا ہے،ایران

یمن امریکیوں کی آنکھوں میں کانٹا بن کر کھٹک رہا ہے،ایران

تہران (این این آئی)ایرانی وزیر دفاع امیرحاتمی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا ملک یمن میں حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والے حوثی باغیوں کی مدد کر رہا ہے تاہم ایران کی طرف سے حوثیوں کو صرف معنوی امداد دی جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں وزیر دفاع حاتمی نے کہا کہ یمن میں حوثیوں کو دی جانے والی ہماری امداد صرف معنوی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت یمن امریکیوں کی آنکھوں میں کانٹا بن کر کھٹک رہا ہے۔واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے 22 نومبرکو تہران میں حوثیوں کے حوالے سے ہونے والی ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ تہران حوثیوں کو ہرطرح کی مدد فراہم کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی مدد بھائی چارے اور اتحاد کا حصہ ہے۔

مزید : عالمی منظر