چین بھارت مشترکہ فوجی مشقیں 10دسمبر سے ہونگی

چین بھارت مشترکہ فوجی مشقیں 10دسمبر سے ہونگی

بیجنگ(آئی این پی)چین اور بھارت کی 14روزہ فوجی مشقیں 10دسمبر سے چین کے شمال مغربی شہر چھنگ تاؤ میں شروع ہونگی ۔ ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مفاہمت کا فروغ اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے ۔اس کا اعلان یہاں چینی وزارت دفاع نے کیا ہے ۔دونوں ممالک کی افواج کے 100دستے 7ویں چین بھارت مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینگے۔مشقوں کو’’ ہینڈ ان ہینڈ ‘‘(ہاتھوں میں ہاتھ)کا نام دیا گیا ہے ۔یہ مشقیں ایک سال کے وقفے کے بعد شروع ہو رہی ہیں ۔کیونکہ گذشتہ سال دونوں ممالک سکم میں ڈوکلام کے مسئلے پر 73روزہ تنازعہ میں مصروف تھے۔بعد ازاں وزیراعظم نریندرا مودی اور چینی صدر شی جن پھنگ کے درمیان اس سال اپریل میں چینی شہر ووہان میں ملاقات کے دوران تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش شروع ہوئی اور اب یہ مشقیں 10دسمبر سے شروع ہو کر 23دسمبر تک جاری رئیں گی۔

مزید : عالمی منظر