چینی اور امریکی صدور کے مابین ملاقات کامیاب رہی

چینی اور امریکی صدور کے مابین ملاقات کامیاب رہی

  

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چینی اور امریکی صدور کے درمیان حالیہ ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی جس میں اڑ ھا ئی گھنٹے تک مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کا یہ دورانیہ مقررہ وقت سے کہیں زیادہ رہا ۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات بہت کامیاب رہی اور دونوں ممالک میں اہم امور پر اتفاق رائے ہوا اورمستقبل میں چین امریکہ تعلقات کی سمت کا تعین کیا گیا ہے ۔وانگ ای نے بتایا کہ ملاقات کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کو دو بڑے ممالک کی حیثیت سے عالمی امن اور خوشحالی کے تحفظ کے لئے اہم ذمہ داری ا ور تعاون، فریقین کا بہترین انتخاب ہے ۔دونوں فریقین نے کہا کہ ہم آہنگی ، تعاون اور استحکام دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد ہیں ۔ دونوں ممالک کے صدور دوروں ، ملاقاتوں ، ٹیلی فونک بات چیت اورخطوط سمیت دیگر ذرائع سے قریبی رابطہ جاری رکھیں گے

اور مشترکہ طور پر چین امریکہ تعلقات میں ترقی کی رہنمائی کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -