سعودی عرب 2020ء میں جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا

سعودی عرب 2020ء میں جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیونس آئرس(این این آئی) ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں منعقدہ گروپ جی 20کا آیندہ سال سربراہ اجلاس جاپان میں ہوگااور 2020 میں سعودی عرب میں انعقاد کی توثیق کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب دنیا کے بیس بڑے صنعتی اور معاشی لحاظ سے بڑے ملکوں میں غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائز کے اعتبار سے چین اور جاپان کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔اس کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 507 ارب 20 کروڑ ڈالرز (1.9 ٹریلین ریال،ایک پدم 900 کھرب ) ہے۔آئی ایم ایف ، عالمی بنک اور مقامی ایجنسیوں کے اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر کے اختتام پر جی 20 کے رکن ممالک ( یورپی یونین بلاک کے بغیر) کے تمام غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 7.9 ٹریلین ڈالرز( 7 پدم 9 سو کھرب ڈالر)تھی۔اس طرح سعودی عرب کے غیرملکی زرمبادلہ کا حجم گروپ کے کل زرمبادلہ کے ذخائر کا 6.4 فی صد بنتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -