مکہ مکرمہ میں غیر قانونی فارم ہاؤسز مسمار

مکہ مکرمہ میں غیر قانونی فارم ہاؤسز مسمار

مکہ مکرمہ ۔ (اے پی پی) سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں بلدیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے فارم ہاؤسز مسمار کر دیے گئے۔ مقامی اخبارکے مطابق مکہ مکرمہ کے بلدیہ حکام نے جنوبی علاقے وادی عرنہ میں 43 ہزار مربع میٹر پر غیر قانونی فارم ہاؤسز کی تعمیر کی اطلاعات پر کارروائی کرکے انھیں مسمار کردیا۔بلدیہ حکام کی جانب سے پہلے مالک کو نوٹس جاری کیے گئے مگر فارم کے مالک نے اس پر توجہ نہیں دی جس کے بعد انھوں نے کارروائی کی۔ یہ فارم ہاؤسز برساتی نالے کیلئے مخصوص سرکاری زمین پر بنائے گئے تھے۔

مزید : عالمی منظر