سعودی عرب میں اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والا گرفتار،پستول اور نشہ آور گولیاں برآمد

سعودی عرب میں اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والا گرفتار،پستول اور نشہ آور ...

ریاض (اے پی پی) سعودی پولیس کے اہلکاروں نے صحرائی علاقے میں ایک شخص سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھین کر فرارہونے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک شہری نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ ایک نامعلو م شخص نے اس سے اسلحے کے زور پر گاڑی چھینی اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے گاڑی کا نمبر اورمیک و ماڈل معلوم کر کے اس کی تلاش کیلئے علاقے کے ناکہ بندی کردی،کچھ وقت کے بعد پولیس اہلکاروں کو چھینی گئی گاڑی مل گئی جسے ایک مقامی شہری چلا رہا تھا، اس کے قبضے سے پستول اور متعدد نشہ آور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جنرل پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔

مزید : عالمی منظر