میکسیکو میں بائیں بازو کے صدر نے حلف اٹھا لیا

میکسیکو میں بائیں بازو کے صدر نے حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میکسیکوسٹی(اے این این)میکسیکو میں بائیں بازو کے اسٹیبلشمنٹ مخالف آندریس مانوئل لوپیز اوبراڈور عرف آملو (AMLO) نے نئے سربراہ مملکت کا حلف اٹھا لیا ہے۔ آملو نے حلف برداری کے بعد ملک میں بڑے پیمانے اور فوری تبدیلیاں لانے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نیاس سے قبل ہی اپنی تنخواہ ساٹھ فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پینسٹھ سالہ لوپیز اوبراڈور نے ملک میں جرائم اور بدعنوانی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ غربت میں کمی لانے کے بیانیے پر اپنے حریفوں پر حیران کن کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ میکسیکو سٹی کے سابق میئر بھی رہ چکے ہیں۔ میکسیکو میں گزشتہ نواسی برسوں سے دو جماعتیں ہی حکومت کرتی آ رہی تھیں۔

مزید :

عالمی منظر -