چین ،رہائشی عمارت میں آتشزدگی ،8افراد ہلاک،3زخمی

چین ،رہائشی عمارت میں آتشزدگی ،8افراد ہلاک،3زخمی

  

کن منگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے ینان کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے باعث 8افراد ہلاک اور 3زخمی ہو گئے ۔مقامی حکام کے مطابق آ گ گذشتہ روز صبح 2بجے لگی ۔آگ نے آناً فاناً پوری رہائشی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جس کے باعث 5افراد موقع پر دم توڑ گئے۔جبکہ 3افراد عمارت سے چھلانگ لگانے کے باعث ہلاک ہوئے ۔تین زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -