افغانستان ،مسلح گروپ کمانڈر نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دئیے

افغانستان ،مسلح گروپ کمانڈر نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تالقان(آئی این پی/شِنہوا)افغانستان میں برسرپیکار ایک غیر قانونی مسلح گروپ کے کمانڈر نے دو روزہ مزاحمت کے بعد ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور خود کو افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے ۔مسلح گروپ کمانڈر نوید نے 100غیر قانونی جنگجوؤں سمیت ہتھیار ڈالے ہیں جبکہ اس کے 6افراد پہلے ہی پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال چکے تھے۔یہ بات پولیس کے صوبائی ترجمان عبدالخلیل عاصر نے گذشتہ روز شنہوا کو بتائی ہے ۔جبکہ تخار پولیس کے سربراہ عبدالرشید رشید نے صحافیوں کو بتایا کہ نوید کئی افراد کو قتل کرنے ،ڈکیتی ،خواتین سے زیادتی اور زمینوں پر قبضہ کرنے میں ملوث تھا ۔اسے گذشتہ روز گرفتار کیا گیا اور تحقیقات کیلئے قندوز منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -