انڈونیشیاء ، مٹی کا تودا گرنے سے 7طلباء جاں بحق،7زخمی

انڈونیشیاء ، مٹی کا تودا گرنے سے 7طلباء جاں بحق،7زخمی

جکارتہ(آئی این پی/شِنہوا)انڈونیشیاء کے شمالی صوبے سماٹرا میں مٹی کا تودا گرنے سے 7یونیورسٹی طلباء ہلاک جبکہ 7دیگر شدید زخمی ہو گئے۔مٹی کا تودا ایک سرائے پر گہرا جس میں طلباء ٹھہرے ہوئے تھے۔سرائے میں 14طلباء مقیم تھے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ضلع کے سربراہ نے اپنی نگرانی میں کارروائی کی ۔طلباء کی میتیں اور زخمی طلباء کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔حادثے کی تحقیقات جاری ہے ۔

مزید : عالمی منظر