سعودی عرب میں موسلادھار بارش،23محصورافرادکوبچالیاگیا

سعودی عرب میں موسلادھار بارش،23محصورافرادکوبچالیاگیا

  

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے صوبہ الجوف کے کئی شہر اور ڈویڑنوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے عملے نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں اور سیلابی ریلے میں محصور 23افراد کو بچالیاگیا ۔امدادی کارروائیوں میں 27 افراد پر مشتمل 3 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بارش سے متعدد مکانات کی چھتیں، کھمبے اور بجلی کی تاریں گر گئیں۔

مزید :

عالمی منظر -