ایران ،اصلاحات کے حامی خاتون صحافی کو قید سنا دی گئی

ایران ،اصلاحات کے حامی خاتون صحافی کو قید سنا دی گئی

  

تہران(اے این این)ایک ایرانی عدالت نے اصلاحات کی حامی خاتون صحافی ہنگامہ شہیدی کو تقریبا تیرہ برس کی سزائے قید سنائی ہے۔ ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی اسنا (ISNA) کے مطابق شہیدی انقلابی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اعلی عدالت میں اپیل کا حق رکھتی ہے۔ ان پر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انقلابی عدالت نے ان الزامات کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ تینتالیس برس کی شہیدی رواں برس جون سے جیل میں مقید ہیں۔ وہ گرفتاری سے قبل آزادانہ طور پر سوشل میڈیا پر خاصی فعال تھیں۔ بیباک صحافتی سرگرمیوں کی وجہ سے وہ پہلے بھی کم مدتی سزائیں بھگت چکی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -