جرمنی میں ماحول دوست مظاہرین کا احتجاج

جرمنی میں ماحول دوست مظاہرین کا احتجاج

  

برلن (اے پی پی) جرمنی کے دو شہروں برلن اور کولون میں ہزاروں شہریوں نے توانائی کے شعبے میں کوئلے کے استعمال کے خلاف مظاہرے کیے ہیں،مظاہروں میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ توانائی کے شعبے میں کوئلے پر انحصار ختم کیا جائے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق دو شہروں برلن اور کولون میں یہ مظاہرے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب ہمسایہ ملک پولینڈ میں اقوام متحدہ کی ماحولیات سے متعلق ایک کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جرمن حکومت نے کوئلے پر انحصار ختم کرنے کے لیے ایک منصوبہ پیش کرنا تھا تاہم متعلقہ کمیٹی اب یہ منصوبہ عالمی کانفرنس کے بعد جاری کرے گی۔

مزید :

عالمی منظر -