وینزویلا کے صدر سرکش انسان ہیں جن کا جانا ناگزیر ہے ،جیمزمیٹس

وینزویلا کے صدر سرکش انسان ہیں جن کا جانا ناگزیر ہے ،جیمزمیٹس

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو کو ایک ایسا سرکش اور مطلق العنان قرار دیا ہے جو اپنے تیل سے مالا مال ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے۔ آخر کار میڈورو کے نظام کا سقوط نا گزیر ہے تا کہ صورت حال بہتر ہو سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیلیفورنیا میں ایک سکیورٹی فورم سے خطاب کے دوران امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اب یہ امر وینزویلا کے عوام اور اس خطے کے علاقائی ممالک سے وابستہ ہے کہ وہ اس حوالے سے جلدی کریں اور وینزویلا کو زیادہ ترقی اور اثبات کی جانب واپس لائیں۔گزشتہ چند برسوں کے دوران غذائی اشیاء اور دواؤں کی شدید قلت اور مہنگائی اور پرتشدد جرائم میں انتہائی اضافے کے سبب تیل کی دولت سے بھرپور ملک وینزویلا سے تیس لاکھ سے زیادہ شہری راہ فرار اختیار کر چکے ہیں۔نکولس میڈورو کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی اور ملک کی ابتر اقتصادی حالت کا سبب بننے پر امریکا نے وینزویلا پر پابندیاں عائد کر دیں۔

مزید : عالمی منظر