یوکرائنی بارڈر کنٹرول کا پہلا دن، ایک سو روسیوں کو داخلے سے روک دیاگیا

یوکرائنی بارڈر کنٹرول کا پہلا دن، ایک سو روسیوں کو داخلے سے روک دیاگیا

  

کیف(این این آئی)یوکرائنی حکومت نے روس کے ساتھ جڑی سرحد پر نگرانی کا عمل سخت کر دیا ہے۔ بارڈر کنٹرول کے پہلے دن کم از کم ایک سو روسی شہریوں کو یوکرائن میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادار ے مطابق یوکرائنی بارڈر کنٹرول محکمے کے ترجمان نے اس مناسبت سے بتایا کہ انٹری نہ دینے کی کئی وجوہات تھیں۔ دوسری جانب روس نے بھی جواباً ایسی ہی پابندی عائد کر دی اور اس کے تحت چالیس یوکرائنی شہریوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بارڈر کنٹرول کا نفاذ روس اور یوکرائن کے درمیان بحیرہ آزوف میں پیدا ہونے والے تنازعے کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -