صومالیہ ، امریکی حملے میں 9 شدت پسند ہلاک

صومالیہ ، امریکی حملے میں 9 شدت پسند ہلاک

موغادیشو(اے این این)سیاسی عدم استحکام کا شکار افریقی ملک صومالیہ میں کیے گئے ایک امریکی حملے میں کم از کم نو شدت پسند مارے گئے ہیں۔ عسکری افریقی کمانڈ افریکوم (Africom) نے بتایا ہے کہ لبیدے کے علاقے میں کیے گئے اس فضائی حملے میں الشباب نامی جہادی تنظیم کے سرگرم شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ افریکوم کے مطابق جمعہ تیس نومبر کو کیے گئے اس حملے کی تفصیلات ابھی تک پوری طرح سامنے نہیں آئی ہیں اور موصولہ اطلاعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ افریکوم نے مزید کہا کہ حملے میں کوئی عام شہری ہلاک نہیں ہوا ہے۔

مزید : عالمی منظر