’’انٹرنیشنل شنگھائی اپیرلز، فیبرکس، سپرنگ ایڈیشن‘‘ میں شرکت کیلئے 13 دسمبر تک درخواستیں طلب

’’انٹرنیشنل شنگھائی اپیرلز، فیبرکس، سپرنگ ایڈیشن‘‘ میں شرکت کیلئے 13 ...

اسلام آباد (این این آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے زیرانتظام چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہونے والے تین روزہ عالمی تجارتی میلے ’’انٹرنیشنل شنگھائی اپیرلز، فیبرکس، سپرنگ ایڈیشن‘‘ میں شرکت کے لئے 13 دسمبر 2018ء تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی نمائش میں کاٹن، وول، سلک، لینن، ہاتھ سے بنے ہوئے ملبوسات، لیس ، کپٹرے، بٹن ، دھاگے اور لیبلرز وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی برآمدات کو فروغ دے سکیں گے اور نمائش میں شرکت سے انہیں اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروبار معاملات طے کرنے میں مدد ملے گی۔ تین روزہ عالمی تجارتی نمائش 12 سے 14 مارچ 2019ء کو چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہو گی اور اس حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید : عالمی منظر