پانچ روزہ عالمی نمائش ’’سٹائل بنکاک 2019‘‘ میں شرکت کیلئے 13 دسمبر تک درخواست طلب

پانچ روزہ عالمی نمائش ’’سٹائل بنکاک 2019‘‘ میں شرکت کیلئے 13 دسمبر تک درخواست ...

اسلام آباد (این این آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھاٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے بنکاک تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی پانچ روزہ عالمی نمائش ’’سٹائل بنکاک 2019‘‘ میں شرکت کے لئے 13 دسمبر 2018ء تک درخواست طلب کرلی ہیں۔ ادارے کی جاری تفصیلات کے مطابق نمائش 17 سے 21 اپریل 2019ء کو بنکاک میں منعقد ہو گی جس میں سفری سامان، بیگز، جوتے، ملبوسات، کھیلوں کا سامان، تحائف، گھریلو آرائش، کچن ویئرز ، کھلونے اور فرنیچر سمیت دفتری استعمال کی مصنوعات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں جس سے انہیں اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کرنے کا موقوع ملے گا۔ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت سے قومی برآمدات کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید : عالمی منظر