فٹبال لیگ:بلوچ کلب اور کے پی ٹی کا سنسنی خیز میچ 2۔2گول سے برابر

فٹبال لیگ:بلوچ کلب اور کے پی ٹی کا سنسنی خیز میچ 2۔2گول سے برابر

لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں بلوچ کلب اور کراچی پورٹ ٹرسٹ(کے پی ٹی) کا میچ سخت مقابلے کے بعد 2۔2سے برابر رہا۔بلوچ کلب کے شایان بلوچ نے کھیل کے 24 ویں منٹ میں گیند کو جال میں پھینک کر پہلا گول کیا۔ کھیل کے 63 ویں منٹ شائستہ خان نے گول کرکے بلوچ کلب کی برتری 2۔0کردی۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ارسلان نے کھیل کے 89 ویں منٹ میں گول داغ کر خسارہ کم کیا، انجری ٹائم میں شبیر اللہ نے دوسراگول کرکے میچ برابرکردیا۔

افغان کلب چمن اورکراچی الیکٹرک کا میچ بغیرگول کے برابررہا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی