چھٹی نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی ۔20کرکٹ چیمپین شپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

چھٹی نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی ۔20کرکٹ چیمپین شپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

راولپنڈی (آن لائن) چھٹی نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی ۔20کرکٹ چیمپین شپ کا فائنل ملتان اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان (آج )سوموار کو کھیلا جائیگا۔ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چھٹی نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی ۔20کرکٹ چیمپین شپ کا فائنل ملتان اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان (آج ) پیر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دو بار کی دفاعی چیمپین ملتان کی قیادت مطلوب قریشی کریں گے جبکہ اسلام آباد کی ٹیم کے کپتان عثمان پراچہ ہونگے۔ملتان ٹیم ملتان میں مطلوب قریشی (کپتان) ، جہانزیب ٹوانہ (وائس کپتان ) ،عمیز الرحمان ، زبیر سلیم ، ماجد حسین ، محمد حارث ، محمد آصف ، فرحان علی ، عبدالممنان ، محمد سرفراز ، محمد بابر، طاہر ، محمد ثاقب ، محمد عمران اللہ ، اللہ دتہ شامل ہیں ۔

، منظور لطیفی (کوچ ) جبکہ محمد حسن جمیل مینجر ہونگے۔اسلام آباد ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم عثمان پراچہ (کپتان ) ، عادل عباسی (وائس کپتان ) ، راجہ علی عباس، کاشف نواز، سجاد حسین ، حمایت خان ، زبیر خان ، عادل محمود ، شفیق احمد خان ، ایم نعیم ، وقاف شاہ ، اسد رحمان ، سیم علی ، شاہ بحرام حسین ، سلمان احمد ، ایم سبحان ، محمد طاہر جبکہ بابر سلیم مینجر ہونگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی