رنگ آف پاکستان،غیر ملکی پہلوان آج پاکستان پہنچنا شروع ہونگے

رنگ آف پاکستان،غیر ملکی پہلوان آج پاکستان پہنچنا شروع ہونگے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)رنگ آف پاکستان ریسلنگ کے مقابلوں میں شرکت کے لئے غیر ملکی پہلوان (آج ) پیر سے پاکستان پہنچنا شروع ہونگے، مقابلے 7 دسمبر کو کراچی اور 9 دسمبر کو لاہور میں منعقد ہونگے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عون عباس ہاشمی نے بتایا کہ مقابلوں کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور ایونٹ میں 20 سے زائد غیرملکی پہلوان شرکت کر رہے ہیں جن میں برطانیہ، فرانس، بیلجیئم، امریکہ، چین، جرمی، پرتگال، آسٹریا، فن لینڈ اور الجیریا ، اٹلی اور کینیڈا کے علاوہ میزبان پاکستان کے پہلوان شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقابلوں میں شرکت بعد پہلوان 10 دسمبر کو واپس اپنے اپنے وطن لوٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں سے ملک میں کھیل کو فروغ حاصل ہو گا اور ہمارے پہلوانوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا، اس کے ساتھ ساتھ شائقین کو طویل عرصے پر ایسے مقابلے دیکھ کر تفریح کا موقع بھی ملے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -