این بی پی آئی سی اے سپر کرکٹ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے آج ہونگے

این بی پی آئی سی اے سپر کرکٹ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے آج ہونگے

  

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری این بی پی آئی سی اے سپر کرکٹ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے (آج) پیر کو کھیلے جائیں گے، ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کلاسک کلب اور ڈائمنڈ کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ مرغزار گراؤنڈ میں ایسکو کا مقابلہ اسلام آباد ہاکس سے ہوگا۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 5 دسمبر کو ڈائمنڈ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔

، گروپ اے میں لکی سٹار، ایسکو، نیشنل کلب اور الیون سٹار، گروپ بی میں ماجد میموریل کلب، کیپیٹل جم خانہ، المسلم کلب اور ڈائمنڈ کلب، گروپ سی میں قائد اعظم کلب، آل لکی سٹار، کنگ جم خانہ اور اسلام آباد ہاکس جبکہ گروپ ڈی میں پنجاب کلب، کلاسک کلب، راول ٹاؤن کلب اور اسلام آباد جم خانہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -