پی ایف ایف انتخابات،نامزدگی فارم آج جاری کئے جائیں گے

پی ایف ایف انتخابات،نامزدگی فارم آج جاری کئے جائیں گے

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے والوں کو نامزدگی فارم (آج ) پیر سے جاری کئے جائیں گے، شیڈول کے مطابق فیڈریشن کے انتخابات 12 دسمبر کو ہونگے، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ریٹرننگ آفیسر الیکشن اور ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان محمد شعیب شاہین نے بتایاکہ ورٹر لسٹ جاری کردی گئی ہے جبکہ نامزدگی فارم (آج) پیر اور (کل) منگل کو صبح نو بجے سے شام 5 بجے جاری کئے جائیں گے، 5 اور 6 دسمبر کو صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک نامزدگی فارم داخل کرواسکتے ہیں، نامزدگی فارم کی سکروٹنی7 دسمبر کو صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوگی اورشام تین بجے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بارے آگاہ کیا جائے گا، 8 دسمبر کو صبح 8بجے سے شام پانچ بجے تک امیدواروں کے غیر قانونی کاغذات پر منظوری / مسترد کے خلاف اعتراض اور ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے اس سلسلہ میں فیصلہ،10 دسمبر کو صبح نو بجے سے شام تین بجے تک امیدواروں اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔10 دسمبر کو شام پانچ بجے امید واروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، 12 دسمبر کو دوپہر دو بجے سے ساڑھے تین بجے تک پی ایف ایف ویمن گانگریس کیلئے ووٹنگ ہوگی۔ بعد میں اسی وقت ہی زرلٹ کا اعلان کیا جائے گا، اسی روز شام چار بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے لئے ووٹنگ ہوگی اور شام چھ بجے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے منتخب عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا۔

13 دسمبر کو دن گیارہ بجے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی