ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا اجلاس ، 3رکنی وفد 7دسمبر کو نیپا ل روانہ ہو گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کا3رکنی وفدورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے7دسمبر کو نیپال روانہ ہوگا۔وفد میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ، یوسف ہارون اور سلمان بخاری شامل ہوں گے۔ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا دو روزہ سالانہ اجلاس رواں سال 9 اور 10 دسمبر کو نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہوگا۔ اس موقع پر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتحابات بھی ہوں گے جس میں پاکستان کی جانب سے یوسف ہارون ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور سلمان بخاری بطور سینئر نائب صدر امیدوار ہوں گے۔ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نمائندگی کریں گے۔ اجلاس کی صدارت ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر مہانتیش جی کے کریں گے۔ اجلاس میں8 ممالک پاکستان، آسٹریلیا، بھارت، سری لنکا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور میزبان نیپال کے صدور اور نمائندے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں مستقبل کے حوالے سے بین الاقوامی بلائنڈ سیریز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اجلاس میں بلائنڈ کرکٹ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے وویمن بلائنڈ کرکٹ کے قوانین اور ضوابط بھی منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا دو روزہ سالانہ اجلاس رواں سال 9 اور 10 دسمبر کو نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہوگا۔ اس موقع پر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتحابات بھی ہوں گے جس میں پاکستان کی جانب سے یوسف ہارون ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور سلمان بخاری بطور سینئر نائب صدر امیدوار ہوں گے۔