نارتھمٹن شائر کاجنوبی افریقن بلے باز ٹیمبا باووما سے معاہدہ
لندن (این این آئی)انگلش کلب نارتھمٹن شائر نے آئندہ برس شیڈول کاؤنٹی سیزن کیلئے جنوبی افریقن بلے باز ٹیمبا باووما کی خدمات حاصل کر لیں۔28 سالہ بلے باز کو 31 ٹیسٹ اور 2 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں پروٹیز ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے ٗاس کے علاوہ انہوں نے 125 فرسٹ کلاس میچز میں 6680 رنز بنا رکھے ہیں۔ نارتھمٹن شائر کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو رے پائن نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیمبا باووما باصلاحیت بلے باز ہیں، وہ فرسٹ کلاس کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ بھی رکھتے ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے۔
، امید ہے کہ وہ ٹیم کو ڈویژن ون میں ترقی دلانے کیلئے کردار ادا کریں گے۔