شوبز میں نئی جہتیں لانا چاہتی ہوں،چائلڈ سٹارسائرہ
لاہور(فلم رپورٹر) چائلڈ سٹار سائرہ نے کہا ہے کہ شوبزمیں نئی جہتیں لانا چاہتی ہوں جس کے لیئے سینئیرزکو فالو کررہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں سائرہ نے کہاکہ اب تک وہ بہت ساری کمرشلز ،ڈراموں اور فوٹو شوٹس میں حصہ لے چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ابھی میں سیکھنے کے عمل سے گزر رہی ہوں میں چاہتی ہوں کہ اپنی اداکاری میں مذید نکھار پیدا کروں اور کچھ نیا کروں اپنے کردار کا انتخاب میں بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہوں اور معیاری کام کو ہی قبول کرتی ہوں۔سائرہ نے کہاکہ میرے بہت سارے پراجیکٹس زیر تکمیل ہیں جن میں میں اپنے سینئیر زکو فالو کرکے ان سے بہت کچھ سیکھ رہی ہوں۔سائرہ نے مذید کہاکہ اداکاری کا شوق بچپن سے ہی روح میں سرائت کرچکاتھا جس کے لیئے میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ باقاعدہ اداکاری کے رموز بھی سیکھ رہی ہوں اور انشاء اللہ میں اپنے آنے والے پراجیکٹس سے ثابت کردوں گی کہ مجھ میں ایک اچھی اور باصلاحیت اداکارہ چھپی ہوئی ہے۔